مستونگ‘ کار پر فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق: کوہستان‘ 2 گروپوں میں تصادم‘ 4 مارے گئے
مستونگ + کوہستان (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) مستونگ میں بس اڈے کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی مستونگ نے کہا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ چاروں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بنگلہ زئی قبیلے سے ہے۔ کوہستان کے علاقے پالس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا‘ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کو کوہستان کے علاقے پالس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چاروں نعشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔