ایک ارب 11 کروڑ کے فنڈز کے اجرا کے چھ ماہ بعد بھی مستحقین زکوٰة سے محروم

لاہور (سید عدنان فاروق) وفاق کی جانب سے صوبائی زکوٰة کونسل کو جاری ہونے والے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز کے اجراءکے چھ ماہ بعد بھی مستحقین اس سے محروم ہیں اور خدشہ ہے کہ اس رواں مالی برس میں مستحقین زکوٰة فنڈز سے مستفید نہیں ہو پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی زکوة کونسل کو وزارت زکوہ و عشر سے گزشتہ برس نومبر میں ایک ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری ہوئے تاہم ضلعی اور مقامی زکوة کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے باعث ابھی تک مستحقین کو فنڈز کا اجراءنہیں ہو سکا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صوبہ میں مقامی اور ضلعی زکوة کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل بظاہر تیزی سے جاری ہے تاہم اس کے باوجود مستحقین کو اس کی بروقت تقسیم ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔ زکوة فنڈز سے دینی مدارس بھی گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے بیس کروڑ روپے سے زائد زکوٰة فنڈز سے محروم ہیں۔ صوبائی زکوٰة کونسل کے حالیہ اجلاس میں مستقل مدت مےں ملنے والی رقم کی تقسےم کے لئے سےکرٹری زکوة وعشرکرےم بخش عابد،مولانا راغب حسےن نعےمی، طےبہ ضمےر پر مشتمل 3رکنی کمےٹی تشکےل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتاےا گےا تھاکہ صوبہ مےں اب تک 13ہزار مقامی زکوة کمےٹےاں تشکےل د ے دی گئی ہےںجبکہ مئی کے آخر تک12ہزار زکوةکمےٹےاں بن جائےں گی جس کے بعد زکوہ کی تقسیم کا عمل ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔