ڈاکوئوں نے سٹیٹ بنک کے ملازم سے 47 لاکھ کے بانڈز اور نقدی چھین کر گولیاں مار کر زخمی کردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم ہوگئے‘ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے ڈاکٹر کو چھریاں جبکہ 3 افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ معلوم ہو اہے کہ مزنگ میں نیشنل ٹائون ساندہ کا رہائشی معین الدین سٹیٹ بینک میں ملازم اپنے بیٹے معظم سے 44 لاکھ کے پرائز بانڈز اور اڑھائی لاکھ سے زائد نقدی لیکر آرہا تھا کہ اسلامیہ پارک کے قریب 2 ڈاکوئوں نے پرائز بانڈز چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ جوہر ٹائون میں ڈاکٹر عابد سعید کے گھر داخل ہوئے شور اور مزاحمت پر اسے چھریاں مار کر شدیدزخمی کردیا اور بغیر کچھ لوٹے فرا رہوگئے۔ چوہنگ میں اشرف سے موٹرسائیکل، موبائل اور نقدی چھیننے کے بعد مزاحمت پر اسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ سبزہ زار سیدپور میں ذوالفقار سے 37 ہزار اور موبائل چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ فیصل ٹائون میں گاڑی نمبر LEB-1240 پر سوار ڈاکوئوں نے بحرین پلٹ کار سوار فیصل اور اس کی فیملی کو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے روک لیا اور 20 لاکھ مالیت کے زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی اور موبائل لوٹ لیے۔ گرین ٹائون میں ڈاکٹر آصف علی اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔ چوہنگ میں مرزا جاوید کے گھر سے 6 لاکھ، شادباغ میں ندیم خان کے گھر سے اڑھائی لاکھ، گجرپورہ میں خالد چوہان کے گھر سے 4 لاکھ، راوی روڈ میں ڈاکٹر ذاکر کے گھر سے 2 لاکھ، ستوکتلہ میں رانا وسیم کے گھر سے 5 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ لیے۔ گوالمنڈی میں غلام رسول، لوہاری گیٹ میں اسلم، باغبانپورہ میں رئیس، مزنگ میں شوکت، جنوبی چھائونی میں امانت، گلشن راوی میں ارسلان، شفیق آباد میں حشمت، غازی آباد میں ارشد طور، نشتر کالونی میں واصف، ٹائون شپ میں جاوید، ٹائون شپ میں جمشید، گلشن اقبال میں شاہد، کاہنہ میں نومی، لاری اڈہ میں نواز اور شالیمار میں علیم خان سے بھی ڈاکوئوں نے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ سبزہ زار میں آصف علی چودھری سے 15 ہزار اور موبائل، اسلام پورہ میں ارسلان سے 23 ہزار اور دوموبائل، شالیمار میں وسیم سے 15 ہزار اور موبائل، فیصل ٹائون میں جمشید سے 9 ہزار اور دوموبائل، گارڈن ٹائون میں کاشف سے 7 ہزار اور دو موبائل لوٹ لیے۔ ڈیفنس، نصیر آبا ، سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ ساندہ، کاہنہ، گلشن راوی، شاہدرہ ٹائون، مصری شاہ، نولکھا، قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔