انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حلقہ بندیوں کیلئے پرانا طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی میں حلقہ بندیوں کا پرانا طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک حلقے کے ووٹرز کا دوسرے حلقے سے تناسب 10 فیصد سے زائد نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووٹرز کی رجسٹریشن کا پرانا طریقہ کار بھی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ بہت سے ووٹرز کا ووٹ مستقل یا عارضی پتے کے بجائے تیسرے پتے پر درج ہے۔ عارضی یا مستقل پتے پر ووٹ کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائے گا۔