0مشال قتل کیس :مزید دو اہم ملزم گرفتار‘ تعداد 36ہوگئی
مردان (این این آئی) مشال قتل کیس میں مزید دو اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے مشال خان کیس میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کیاگیا ٗڈی پی او میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزم اشفاق خلجی نے مشال کے سر پر گملا مار کر گہری ضرب لگائی تھی جسے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیاگیاہے جبکہ تازہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے دوسرے ملزم فضل رازق نے قتل کے بعد مشال کی لاش کی بے حرمتی کی۔دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، مشال قتل کیس میں اب تک مجموعی طور پر 36 ملزمان کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔