قومی کتاب میلے میں سٹیج سے گرنے والی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے قومی کتاب میلے میں سٹیج سے گرنے والی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔ رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال میں سٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیں۔ ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش تقریب نامور مصنفہ کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی۔