0خالد خٹک آئی جی پولیس اسلام آباد تعینات‘ خرم شہزاد کی خدمات پنجاب کے سپرد
اسلام آباد (خبر نگار)وفاقی حکومت نے پولیس گروپ گریڈ 20 کے فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد خالد خٹک کو اسلام آبا کا آئی جی لگا دیا ہے۔ پولیس گروپ گریڈ 19 کے موٹروے اینڈ نیشنل ہائی پولیس میں تعینات افسر خرم شہزاد حیدر کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری قومی ثقافتی ورثہ محمد سہیل کو وزارت صنعت و پیداوار میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ سترہ کے واصف رحیم کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ان کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کرد ی گئی ہیں اور گریڈ 18 کی نازیہ زمان کو گریڈ اٹھارہ میں ریگولر کر کے ان کی خدمات بدستور حکومت سندھ کے پاس رہیں گی۔