مودی کابینہ نے بھارت کی دفاعی پیداوار اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پالیسی کی منظوری دیدی
نئی دہی (اے ایف پی) وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ نے بھارت میں دفاعی ساز و سامان اور ہتیھاروں کی تیاری میں اضافے کیلئے نئی پالیسی سٹریٹجک پارٹنر شپ ماڈل کی منظوری دیدی نئی پالیسی کے تحت بھارتی حکومت لڑاکا جیٹ طیاروں ہیلی کاپٹروں آبدوزوں اور جنگی گاڑیوں کی غیر ملکی اشتراک سے تیاری کیلئے ملکی کمپنیوں کا انتخاب کریگی۔ بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا وزیراعظم نریندر مودی نے دفاعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد بڑھا دی ہے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان اشتراک کار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ نئی پالیسی سے مقامی سطح پر دفاعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ پالیسی کے تحت کابینہ نے بھارت فارن انویسٹمنٹ پرموشن بورڈ کو ختم کرنے کی بھی منظوری دی اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ لگانے کی منظوری متعلقہ وزراء ہی دیا کرینگے۔