زکوۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔رواں سال میں زکوۃ کے نصاب میں 2 ہزار 298 روپے کا اضافہ ہوا یکم رمضان کو تمام بینکوں کے کھاتوں سے 38 ہزار 406 سے زائد رقم پر از خود زکوۃ منہا کرلی جائے گی۔