ڈیفنس میں ڈاکٹر نے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی
کراچی( کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں ایک ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ واقعہ بدھ کی شام خیابان بخاری پر ڈاکٹر نجیب احمد صدیقی ولد توفیق صدیقی کی رہائش گاہ پر پیش آیا ۔ انہوں نے اپنے بیڈ روم میں خود کوکنپٹی پر گولی مار کر ہلاک کیا جس کے بعد 52 سالہ ڈاکٹر نجیب ا حمد صدیقی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول استپال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرنجیب کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سول اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قادر صدیقی کے قریبی عزیز تھے تاہم پولیس کے مطابق ان کی خودکشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔