شاہ رخ جتوئی سے پوچھ گچھ کے دوران نئے انکشافات
کراچی (سالک مجید/ وقائع نگار) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سے پوچھ گچھ کے دوران نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب کے قتل کے بعد کراچی سے دوبئی پہنچنے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انتہائی بااثر شخصیت کے کردار اور سرکاری پروٹوکول عملے کی خدمات کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ نوائے وقت کو حاصل ہونے والی دستاویزات اور اہم معلومات کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی کراچی ایئر پورٹ سے روانگی کی ویڈیو بھی محفوظ کرلی گئی ہے جس میں شاہ رخ جتوئی نے اپنے چہرے کو جزوی طور پر ایک کیمپ سے ڈھاپ ر کھا تھا اور شاہ رخ جتوئی کو پروٹوکول کے ساتھ لاﺅنج سے جہاز تک پہنچایا گیا۔ شاہ رخ جتوئی کے پاسپورٹ کا ریکارڈ بورڈنگ کارڈ‘ فلائیٹ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ شاہ رخ جتوئی کا 2012ءمیں ایکسپائر ہونے والا پاسپورٹ اور اس کے بعد جاری ہونے والے نئے پاسپورٹ کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے اور اہم دستاویزی شہادتھیں اب مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہیں لیکن شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرار کرانے والوں کو تحفظ دینے اور ان کے نام عدالتی ریکارڈ پر نہ لانے کے لیے تفتیشی عمل پر زبردست دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت چار گرفتار ملزمان نے مزید چار روز تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
شاہ رخ /انکشافات