گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر سلطان میو کو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تعینات کردیا
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب کی منظوری سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایوب میو کو نیا وائس چانسلر تعینات کردیا گیاہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایوب میو کو چار برس کیلئے وی سی تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں چار ماہ آزمائشی بنیادوں پر لگایا گیا ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر ان کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔