غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری‘ گرمی کی شدت سے 4 افراد جاں بحق‘ متعدد بے ہوش

لاہور (نیوز رپورٹر + نامہ نگاران) گرمی کی شدت مےں اضافے اور رینٹل پاور پلانٹ، تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی کم ملنے کے بعد بجلی کے غیر اعلانیہ تعطل مےں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور دورانیہ شہروں اور دیہات مےں 12گھنٹے تک جا پہنچا ہے، گرمی کی شدت سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد بے ہوش ہوگئے۔ پنجاب کے متعدد اضلاع مےں بجلی مسلسل 8آٹھ گھنٹے تک بند ہو رہی ہے، فیصل آباد، ساہیوال، سمندری، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ مےں 8گھنٹے کے بریک ڈاﺅن ہو رہے ہےں، بجلی کی رسد 12259میگاواٹ اور طلب 15602 میگا واٹ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کا خسارہ 3343میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کے تعطل سے کلورکوٹ، پاکپتن، نارنگ منڈی، گجرات، بدوملہی، سوہدرہ، کوٹ مومن، سرائے مغل، سیالکوٹ، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں مےں لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاکتیں کوٹ مومن، سیالکوٹ اور کندھ کوٹ میں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سیالکوٹ میںگرمی کی شدت کے باعث دو شہری جاں بحق ہوگئے ۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نارنگ منڈی مےں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل مریدکے کے چیئرمین ملک محمد اسحاق کی قیادت مےں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق پنڈی بھٹیاں اور گردونواح مےں شدید گرمی کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بجلی کی طویل گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری تجارتی حلقے بلبلا اٹھے اس صورتحال پر مرکزی انجمن تاجران، انجمن تاجران، انجمن تحفظ حقوق صارفین، انجمن اصلاح المسلمین سمیت تجارتی شہری حلقوں سینکڑوں صارفین بجلی نے میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے اعلان کیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیا گیا تو سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔ بدوملہی سے نامہ نگار کے مطابق بدوملہی اور گردونواح مےں بجلی کی طویل بدترین لوڈشیڈنگ بدستور کی جا رہی ہے جس نے کاروباری زندگی کا نظام شدید مفلوج کر دیا ہے۔ سرائے مغل سے نامہ نگار کے مطابق سرائے مغل پھول نگر پتوکی میں بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے۔