.شہداءفا¶نڈیشن کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
-
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی انتظامیہ نے شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)کو غیر رجسٹرڈ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی تمام سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی، وفاقی انتظامیہ نے سانحہ لال مسجد کو دس سال مکمل ہونے پر بھی شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان کو شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کی یاد میں لال مسجد میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد نے صدر شہداءفاﺅنڈیشن کو تحریراََ متنبہ کیا ہے کہ وہ لال مسجد میں کسی بھی قسم کی سرگرمی سے باز رہیں۔ کسی بھی قسم کی سیاسی و سماجی سرگرمی کی صورت میں شہداءفاﺅنڈیشن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری طرف شہداءفاﺅنڈیشن نے وفاقی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے تحریری مراسلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی انتظامیہ دجل و فریب سے کام لے رہی ہے،وفاقی انتظامیہ نے جھوٹ بولا ہے کہ شہداءفاﺅنڈیشن غیررجسٹرڈ تنظیم ہے،شہداءفاﺅنڈیشن باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے،اس لئے شہداءفاﺅنڈیشن وفاقی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کو خاطر میں نہیں لائے گی، اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے عیدالفطر کے فوراََ بعد مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
شہداءفا¶نڈیشن