کراچی: سنی تحریک کے 11 کارکن 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے 80 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی (وقائع نگار) سنی تحریک کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 11 کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزموں نے 80سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان لاکھوں روپے بھتہ وصول کرکے قیادت کو پہنچاتے تھے، رینجرز نے عدالت میں کہاکہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ، عدالت نے استدعا کو منظور کرتے ہوئے سنی تحریک کے 11کارکنان کو 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔