کوٹ رادھاکشن: سائیکل کے تنازعہ پر 2 بچوں نے تیسرے کو سر میں بلے مار مار کر ہلاک کردیا

کوٹ رادھاکشن+ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے گوقت) سائیکل کے تنازعہ پر دو بچوں نے تیسرے بچے کے سر پر بلے مار مار کر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن حیدر کالونی کا خلیل اپنی سائیکل پر سوار ہو کر نزدیکی گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے گیا تو وہاں پر سائیکل کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر فرحان اور رضوان نے اُسکے سر پر کرکٹ کے بلے کے وار کر کے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کوٹ رادھاکشن نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی تاہم بچے کے والدین نے فرحان اور رضوان کو معاف کردیا جبکہ خلیل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیا گیا۔