کراچی میں گرمی سے چڑیا گھر کے 7جانور ہلاک: 27لاکھ کا کتا بھی مر گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث چڑیاگھر میں 7 جانور بھی ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے جانوروں میں3مور، 2ہرن، شتر مرغ اور ایک نیل گائے شامل ہے جو مناسب غذا اور برف نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوئے ۔ جانوروں کی پے در پے اموات کے بعد میڈیا پر چڑیا گھر کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ نے صرف 2 جانوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے علاوہ ازیں بدترین گرمی میں وی آئی پی کی سکیورٹی پر تعینات کتا جمی بھی ہلاک ہوگیا، کتے کی قیمت 27 لاکھ روپے تھی۔