وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین پر عائد سرچارجز کو یکجا کر کے ایک نام دے دیا

ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین پر عائد سرچارجز کو یکجا کر کے ایک نام دے دیا ہے۔ ’’نیلم جہلم سرچارج‘‘ ’’ڈیبٹ سروسنگ سرچارج‘‘ ’’یونیفارم ٹیرف‘‘ اور ’’ایڈیشنل سرچارج‘‘ کو ’’ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج‘‘ کا نام دے دیا ہے اور اس کی ریٹ قیمت 3.63 روپے فی یونٹ مقرر کر دی ہے۔