مشتبہ دہشتگردوں کو چھوڑنے کے الزام میں معطل ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو بحال وزارت اطلاعات میں بطور ڈائریکٹر تعینات

اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر گرفتار مشتبہ دہشتگردوں کو چھوڑنے کے الزام میں معطل ہونے والے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو وزارت اطلاعات میں بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ذرائع کے مطابق عصمت اللہ جونیجو کو وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر بحال کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین کے حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔