لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سانحہ یوحنا آباد کے 10ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سانحہ یوحنا آباد کے 10ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزمان طارق، آصف، نذیر وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور ملزمان کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا۔ فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں دو، دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔