لاہور: حساس ادارے کی ٹیم کا چھاپہ، ریلوے سٹیشن کے قریب دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) حساس ادارے کی ٹیم نے ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر مبینہ دہشت گرد اسماعیل نوری اور اس کے ساتھی پرویز خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں مبینہ دہشت گردوںکا تعلق سوات سے ہے جبکہ مقامی پولیس نے کسی بھی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا۔