سلطان قمر کے فرنٹ مین 2 افراد گرفتارنیب نے کرپشن الزامات پر بینظیر ہائوسنگ سیل کے چیئرمین کو بھی پکڑ لیا

کراچی (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں فشریز کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سلطان خان اور صلاح الدین کو ٹاور کے قریب گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد فشریز میں مال آکشنرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ فشریز کے گرفتار حکام سے ہونے والی تفتیش کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے تھے۔ مزید براں وقائع نگار کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے کرپشن کے الزامات میں بینظیر ہائوسنگ سیل بی ایچ سی کے چیئرمین منظر عباس کو گرفتار کرلیا۔ منظرعباس کو ایک اہم شخصیت کے حکم پر اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ منظر عباس پر ہائوسنگ سکیم کے فنڈز میں خوردبرد سمیت کرپشن اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔