داعش نے رمضان المبارک میں سرِعام کھانا کھانے پر دو نوجوانوں کو باندھ کر ستون سے لٹکادیا

بیروت(آئی این پی )داعش نے رمضان المبارک میں دن کے اوقات میں سرِعام کھانا کھانے پر دو نوجوانوں کو کلائیوں کے ذریعے باندھ کر ایک ستون سے لٹکادیا۔ عالمی میڈیا نے شام میں انسانی حقوق کے آبزرویٹری چیف رامی عبدالرحمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ دیر آزور کے ایک گاؤں مایادین کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ داعش نے اپنی جہادی پولیس حسبہ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب 18 سال سے کم عمر کے 2 نوجوانوں کو لٹکا کر سزا دی۔