خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی مالی معاون تنظیموں کا سراغ لگا لیا، 124 اکائونٹس منجمد

کراچی (کرائم رپورٹر) خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان تنظیموں کے 124 بنک اکائونٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔ یہ بنک اکائونٹ ملتان، لاہور، بہاولنگر، جھنگ، اسلام آباد اور پشاور میں کھولے گئے تھے۔ ان اکائونٹس میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر سٹیٹ بنک نے کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اکاونٹ ہولڈرز کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔