حکومت کے پہلے سال سرکاری اداروں کمپنیوں میں 300 ارب کی بے ضابطگیاں ہوئی: آڈٹ رپورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) حکومت کے پہلے سال آڈٹ رپورٹ میں سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں 300 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 264 ارب روپے سے زائد کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی۔