برطانیہ: پولیو سے متاثرہ پاکستانی شہری نے کوئین ینگ ایوارڈ حاصل کرلیا جس کے تحت انہیں خصوصی تربیت دی جائیگی

اسلام آباد (اے پی پی) پولیو سے متاثر پاکستانی شہری سلمان احمد نے ’’کوئین ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ 2015ء حاصل کرلیا۔ ’’کوئین ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈز کی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ سید ابن عباس نے کی۔ سلمان احمد نے اس موقع پر خصوصی افراد کو پیغام دیا کہ وہ اپنی معذوری کو کمزوری نہ بنائیں۔ پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ابن عباس نے سلمان احمد سے ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ اس ایوارڈ کے تحت سلمان احمد کوبرطانیہ میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔