بجلی کی قیمت 2.62 روپے یونٹ کم ہونے کا امکان: کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے 42 پیسے یونٹ سستی ہو گئی

کراچی (این این آئی) بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری 26 جون کو دے گی پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ اپریل کے مہینے میں 7 ارب 17 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 45 ارب 23 کروڑ روپے رہی۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی لاگت کم ہو کر 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 85 پیسے فی یونٹ رہی۔ قیمتوں میں کمی کا ریلیف دیا جائے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 26 جون کو سماعت کرے گی۔ علاوہ ازیں نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 42 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی، کے الیکٹرک کے صارفین کو ساڑھے 5 ارب کا ریلیف ملے گا۔