این اے 122: دھاندلی کیس کی سماعت آخری مرحلے میں، سپیکر کے وکیل سے 27جون کو حتمی دلائل طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہو گئی، ٹربیونل نے سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل کو 27 جون کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے ٹربیونل سے حتمی دلائل تیار کرنے کے لئے مہلت طلب کی۔ جس پر ٹربیونل نے عمران کے وکیل کی جانب سے دئیے گئے حتمی دلائل کو مرتب کیا۔ ٹربیونل کے روبرو نادرا کی فرانزک رپورٹ جمع کرا دی جبکہ لوکل کمشن ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر کے پہلے ہی اپنی رپورٹ جمع کرا چکا ہے۔