امریکی سفیر کی شجاعت سے ملاقات ملک اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (خبرنگار) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان، افغانستان اور خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان اور امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ کشمیر اور بلوچستان کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت سے پاکستان بھارت کے تعلقات اور خطہ کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔