اسلام آباد: نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نا معلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، سینے میں گولی لگنے سے کانسٹیبل خرم کو تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایکسپریس ہائی وے پر کورال چوک کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار خرم اور قیصر زخمی ہو گئے۔