کوئٹہ: ٹرک سے 2 ہزار کلو بارود برآمد، 3 افراد گرفتار

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں ایف سی نے ہزار گنجی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ٹرک سے دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تین ملزم گرفتار کر لئے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔