پاکستان امریکہ تجارتی کانفرنس کل دبئی میں شروع ہوگی

دبئی(ثناءنیوز)پاکستان، امریکہ تجارتی کانفرنس منگل کودبئی میں شروع ہوگی ۔کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو روزہ تجارتی کانفرنس منگل کو دبئی میں شروع ہوگی۔ایک سو سے زائد ممتاز امریکی کمپنیاں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔