ٹوبہ ٹیک سنگھ : بھائی بھاوج اور ان کے 3 بچوں کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا

ٹوبہ ٹےک سنگھ + پیر محل (نامہ نگاران) جائےداد کے تنازع پر بھائی بھاوج اور تےن بچوں کو تےز دھار آلہ سے گلے کاٹ کر موت کی نےند سلا دےا، ٹوبہ ٹےک سنگھ کے نواحی چک نمبر 264گ ب کے دو بھائےوں اسد عمران اور محمد جاوےد کا والد مکھن جان تقرےباً چار ماہ قبل وفات پاگےا تھا اسکے مرنے کے بعد دونوں بھائےوں کے مابےن جائےداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا، اسی رنجش کی بناءپر اسد عمران اور اسکی بےوی شمشاد بی بی نے ملکر نشہ آور چےز کھلانے کے بعد محمد جاوےد کی بےوی طاہرہ بی بی اور تےن کمسن بچوں 8 سالہ حسن، 6 سالہ محسن اور 4سالہ صنوبر کے تےز دھار آلہ سے گلے کاٹ دئےے اور بعدازاں ملزم اسد عمران نے کھےتوں کو پانی لگانے گئے ہوئے بھائی محمد جاوےد کو کھےتوں مےں جاکر فائرنگ کرکے شدےد زخمی کرنے کے بعد اسکا بھی گلا کاٹ دےا وقوعہ کے بعد ملزم اسد عمران موقع سے فرار ہوگےا جبکہ پولےس نے اسکی بےوی شمشاد بی بی کو حراست مےں لے لےا اور مقتولےن کی نعشےں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئےں۔ علاوہ ازیں تھانہ رجانہ پولیس نے بھائی، بھابھی اور انکے تین بچوں کے قتل کا مقدمہ مقتولہ طاہرہ بی بی کے ورثاء کی درخواست پر چھ ملزمان اسد عمران اور اس کی بیوی شمشاد بی بی، مقتول کے بہنوئی اور تین نامعلوم کے خلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتولین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔