وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں ٹھیکیدار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

حطار (آن لائن) سی ڈی اے کے ایک ٹھیکیدار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر کے عوام کر حیرت زدہ کر دیا۔ خانپور کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ پنڈ کمال خان کے گاﺅں سنجیالہ کے رہائشی سی ڈی اے کے ایک بڑے ٹھیکیدار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر شرکت کی جس کیلئے خصوصی ہیلی پیڈ تیار کروایا گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ کی ہیلی کاپٹر پر شادی میں شرکت کو تحریک انصاف کے منشور کی مکمل طور پر خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔