میٹرو بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور زخمی ساتھیوں کا احتجاج، سروس 2 گھنٹے معطل رہی

لاہور (نامہ نگار ) آزادی چوک ، مینار پاکستان کے قرےب میٹرو بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور شدےد زخمی ہوگیا۔ درجنوں رکشہ ڈرائیوروں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کےا ۔جس سے میٹرو بس سروس دو گھنٹے تک معطل رہی۔ بتایاجاتا ہے کہ آزادی چوک ،مینار پاکستان کے قرےب میٹرو بس نے ٹریک کے آگے سے گزرنے والے رکشے کو ٹکر مار دی ۔جس سے رکشہ ڈرائیورنےاز شدےد زخمی جبکہ رکشہ تباہ ہو گیا ۔اس واقعہ کے بعد درجنوںرکشہ ڈرائیوروں اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر کے احتجاج کےا ۔ جس سے میٹرو بس سروس دو گھنٹے تک معطل رہی۔ بعد ازاں پولیس کی طرف سے بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔