میلسی: زہریلا کھانا کھانے سے بچی دم توڑ گئی، مرنیوالوں کی تعداد 25 تک جا پہنچی

میلسی (خبر نگار) سانحہ فدہ ٹا¶ن کی ایک اور متاثرہ دس سالہ رابعہ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق زہریلا کھانا کھانے والی دس سالہ رابعہ دختر عبدالرشید بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج تھی چل بسی مرنے والوں کی تعداد 25 کے قریب پا پہنچی تاہم کھچی خاندان کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 17 ہے۔ دریں اثناءسانحہ فدہ ٹا¶ن کے متاثرین کا بلڈ ٹیسٹ جبکہ خوراک آٹا اور پانی کے ٹیسٹ لیکر تحقیقات کے بعد رپورٹ محکمہ ہیلتھ کو دے دیں گے۔ یہ بات ڈاکٹر محمد عامر اسلم انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور نے ٹیم کے ہمراہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔