لاہور میں غیرملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور (نامہ نگار ) سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے نانگا پربت بےس کےمپ میں غیر ملکی کوہ پیماﺅں کے قتل کے واقعہ کے بعد لاہور میںغیر ملکیوںکی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمدنے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلوںمیںمقیم غیرملکیوںکی ہرممکن سکیورٹی سخت بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ہوٹلوںمیںمقیم تمام غیر ملکی بغیر پولیس کو اطلاع کئے باہرنہ نکلیں ہوٹلوںکے باہر سفید پارچات میںنفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ایلیٹ فور س اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار ہوٹلوںکے باہر اور اندر مشتبہ افرادپر بھی نظر رکھیں گے۔