شہبازشریف کا نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید آسی کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ ”نوائے وقت“ کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید آسی کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔