سنی اتحاد کونسل کا رکن اسمبلی مجاہد علی خان کو ناموس رسالت ایوارڈ دینے کا اعلان

لاہور( این این آئی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے قومی اسمبلی میں ممتاز حسین قادری کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ایم این اے مجاہد علی خان کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی۔ سنی اتحاد کونسل کے راہنماﺅں نے مجاہد علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سنی اتحاد کونسل انہیں ”ناموسِ رسالت ایوارڈ“ دے گی کیونکہ انہوں نے تمام مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ممتازقادری کی رہائی کا مطالبہ کر کے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پورے ایوان کو مجاہد علی خان کے مطالبے کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔