حکومت بے سہارا افراد کی کفالت کی ذمہ داری نہیں نبھا رہی: منور حسن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہاکہ معاشرے میں خیر اور بھلائی کے سارے کام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے‘ معذوروں ‘ بے سہارا افراد اور ضرورت مندوں کی کفالت اسلامی فلاحی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ ہماری حکومتیں یہ کام نہیں کررہیں۔ نصرت ٹرسٹ فار سپیشل چلڈرن معذروں کےلئے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل تقلید نمونہ ہے۔ جماعت اسلامی اس ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وہ مسجد ابوبکر صدیق کلفٹن میں نصرت ٹرسٹ فار سپیشل چلڈرن پاکستان کے تحت تقریب تقسیم وہیل چیئرز فار سپیشل اینڈ ڈسیبل چلڈرن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے اختتام پر منورحسن نے 200 معذور بچوں کو وہیل چیئرز دینے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کے معذور اور بے سہارا افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کا سہارا بنا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔ مفتی محی الدین نے تقریب میں سید منورحسن کی شرکت اور ادارے کی حوصلہ افزا ئی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔