سابق چیئرمین سٹیل ملز معین آفتاب کو جیل بھیج دیا گیا‘ نیا مقدمہ بھی درج

کراچی (جی این آئی+ ریڈیو نیوز) سابق چیئرمین سٹیل مل معین آفتاب کو عدالت نے پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام فاروق شیخ کی عدالت میں ایف آئی اے نے معین آفتاب کو پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ معین آفتاب کے خلاف سٹیل مل کینٹین سے متعلق ایک نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا جس میں 12کروڑ روپے کی خوردبرد کی گئی ہے۔ معین آفتاب کے وکیل عصمت مہدی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں رات بھر جگاکر رکھا جاتا ہے۔ عدالت میں معین آفتاب نے کہاکہ جب طبیعت زیادہ بگڑ جاتی ہے تو ایف آئی اے کا عملہ گاڑی میں بٹھا کر شاہراہ کے چکر لگاتا ہے۔ عصمت مہدی نے عدالت سے استدعا کی کہ معین آفتاب کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے معین آفتاب کو 27جنورئی تک جیل بھیج دیا اور ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017