میرانشاہ : جھڑپ مےں طالبان کمانڈر عصمت اللہ بیٹنی جاںبحق

میرانشاہ + باجوڑ ایجنسی+ پشاور (نیوز ایجنسیاں + مانیٹرنگ ڈیسک) میرانشاہ مےں فورسز کے ساتھ جھڑپ مےں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر عصمت اللہ بیٹنی جاںبحق ہوگیا۔ عصمت اللہ بیٹنی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی اور وہ 7 دسمبر کو مارا گیا تھا، اس کا شمار بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں مےں ہوتا تھا جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے رہنما مولوی فقیر محمد کے بھائی عبدالرحمن نے 13ساتھیوں سمیت سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہےں۔ پشاور مےں سنٹرل پولیس آفس کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے مےں تین افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں مہمند ایجنسی کے پاکستان، افغانستان سرحدی علاقے منزری چینہ مےں ایک مقامی شخص کے گھر پر گولہ گرنے سے ایک بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں خیبر ایجنسی مےں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔