وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا کراچی کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم یوسف گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو گا جس میں کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم ملکی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے تجویز کئے گئے اقدامات کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ رحمن ملک کابینہ کو کراچی ایشو پر بریفنگ کے ساتھ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ہونے والی ”زبانی جھڑپ“ کے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کریں گے‘ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں اور حکومت کے ساتھ کئے گئے 8 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس