ایبٹ آباد جلسہ میں تقریر نواز شریف کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست، اندراج مقدمہ کی درخواست پر سیشن عدالت پولیس سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایبٹ آباد میں جلسے میں تقریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اور نواز شریف کی تقریر پر اعتراضات اٹھائے گئے۔ درخواست گزار کے مطابق نواز شریف ایبٹ آباد کے جلسے میں تقریر میں عدلیہ سمیت دیگر اداروں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ دوسری جانب سیشن عدالت نے نواز شرییف اور اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض بٹر نے کیس کی سماعت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف اور اسفند یار ولی نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاری کی دونوں سیاستدانوں نے عوام کی ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔