جے یو آئی (س) کا ایم ایم اے سے نکلنے کا فیصلہ، اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں
لاہور (افتخار عالم، دی نیشن رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کی طرف سے اتحاد سے نکلنے کے فیصلے کے بعد متحدہ مجلس عمل میں بحالی کیلئے 2 ہفتوں بعد ہی درڑایں پڑ گئی ہیں جے یو آئی (س) کے رہنما نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی نے متحدہ مجلس عمل چھوڑنے کافیصلہ کر لیا ہے یاد رہے کہ مجلس عمل کی بحال کا اعلان 9 نومبر کو کیا گیا تھا۔ جے یو آئی (س) کے رہنما نے بتایا کہ اتحاد سے نکلنے کا اعلان کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر کیا جائے گا کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ہم نے منصورہ اجلاس میں تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا جنہیں دور نہیں کیا گیا ہم نے فاٹا اور خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کے ساتھ ٹیسٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں ملی مسلم لیگ کی حمایت کریں گے امکان ہے پنجاب کی سطح پر جے یو آئی (س) ملی مسلم لیگ اور دفاع پاکستان کونسل کی دیگر جماعتیں ایک اور اتحاد بنائیں۔