کور کمانڈر پشاور کا پاکستان افغانستان سرحد کے قریب باجوڑ ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ
راولپنڈی (صباح نیوز)کورکمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو 13نومبر کو افغانستان سے کئے گئے دہشت گرد حملے کے بارے میں بریف کیا گیا۔ انہیں باجوڑ ایجنسی کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر پشاور نے باجوڑ ایجنسی میں تعینات جوانوں کے مورال کو سراہا۔