ظفراللہ جمالی آج ایوان کارکنان میں ’’موجودہ ملکی صورتحال اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریوں‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج (جمعہ) 22 مئی کو گیارہ بجے صبح ’’موجودہ ملکی صورتحال اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی خطاب کریں گے جبکہ نشست کی صدارت جناب مجیدنظامی کریں گے۔ اس نشست کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
ایوان کارکنان