کشمیری امریکن کونسل کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) کشمیری امریکن کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہفتے کو کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت حالیہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے‘ کشمیریوں کو اپنے سیاسی نظریات کے آزادانہ اظہار کا موقع فراہم کرے اور مقبوضہ وادی میں ظالمانہ قوانین کا خاتمہ کرکے فوجیوں کا انخلاء کرے۔
مذمت