سیاست کا جتنا تجربہ نواز شریف کو ہے کسی کو نہیں، جلد واپس آئیں گے: مشاہد اللہ
اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سیاست کا جتنا تجربہ میاں نوازشریف کو ہے کسی اور کو نہیں ہے‘ نواز شریف پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں ان کو جیلوں کی پرواہ نہیں‘ چوہدری نثار کے تحفظات ہیں جن کا وہ اظہار کرتے رہتے ہیں۔بدھ کو مشاہد اﷲ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری نثار کا معاملہ بہت عرصہ سے چل رہا ہے۔ ہر آدمی کا اپنا سٹائل ہوتا ہے جس میں وہ بات کرتا ہے۔ چوہدری نثار کے تحفظات ہیں جن کا وہ اظہار کرتے رہتے ہیں۔ نواز شریف انشاء اﷲ جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ٹیکنالوجی کا دور ہے لوگ کئی سال سے لندن سے پارٹیاں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو زبردستی جلاوطن کیا گیا۔ نواز شریف نے جیلوں کی یاترا کی‘ نظر بند اور قلعوں میں قید رہے سیاست کا جتنا تجربہ میاں صاحب کو ہے کسی اور کو نہیں ہے۔ نواز شریف کے پاس وکلاء کی تجربہ کار ٹیم ہے۔ نواز شریف پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں ان کو جیلوں کی پرواہ نہیں۔