خانیوال: اجرت مانگنے پر زمینداروں نے دو محنت کشوں کی مونچھیں، سر کے بال مونڈھ دیئے

خانیوال (ریڈیو مانیٹرنگ+ایجنسیاں) خانیوال میں زمینداروں نے اجرت مانگنے پر دو محنت کشوں کی بھنویں، مونچھیں اور سرکے بال مونڈھ ڈالے، منہ کالا کرکے علاقے میں چکر لگواتے رہے۔ خانیوال کے نواحی علاقہ بھاون شاہ میں یوسف، لعل حق نواز، لعل خدا بخش اور ان کے 9 کارندوں نے اجرت مانگنے پر قسور اور الطاف حسین کی بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال مونڈھ ڈالے، اہل علاقہ نے مداخلت کرکے ان کی جان بخشی کرائی۔ تھانہ نواں شہر پولیس نے متاثرین کی درخواست پر تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم لعل کا کہنا ہے کہ قسور اور الطاف ان کے پاس ملازم تھے، دونوں علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، انہیں تنبیہ کرنے کیلئے یہ اقدام کیا تاہم متاثرین نے الزام کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ دریں اثناءچیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 22 اکتوبر کو ڈی پی او اور پولیس افسروں کو طلب کرلیا ہے۔ خانیوال کبیروالا میں 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تھانہ نواں شہر پولیس نے متاثرین کی درخواست پر تفتیش شروع کردی ہے۔